پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت کی خبروں پر اہم اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ تو حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہے اور نہ ہی شامل ہوگی۔یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں تھی اور آئندہ بھی اس کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں، اور ان پر مذاکرات جاری ہیں۔ جب اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ ہوگا تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان جو تحریری معاہدہ ہوا ہے، اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان کا ماننا ہے کہ تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور مہذب دنیا میں بھی مسائل کا حل صرف مذاکرات سے نکلتا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، اور اس کی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔