موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد اب فی کلو ایل پی جی کی قیمت 290 روپے ہوگئی ہے۔ تاہم ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے 320 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس سے ایل پی جی کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔