پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا بل کثرت رائے سے منظور، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا بل کثرت رائے سے منظور، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

پنجاب اسمبلی کے ایوان نے عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا بل کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا۔ عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024کا بل صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا۔

بل کی ایوان سے منظوری کے بعد ارکان رکن اسمبلی کی تنخواہ اب 5 لاکھ، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ،پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 6 لاکھ اور صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ سپیکر کی تنخواہ 10 لاکھ اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپے ہو گی۔ پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک موخر کر دی، عمران ریاض کا دعویٰ

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76ہزار روپے سے بڑھاکر 4لاکھ روپے کردی گئی ہے، پنجاب اسمبلی میں وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9لاکھ 60 ہزار روپے کردی گئی، اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ پچیس ہزار سے  9لاکھ  50ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے سے بڑھا کر 7لاکھ 75ہزار روپے کردی گئی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ  83ہزار روپے سے بڑھا کر4لاکھ 51ہزار روپے، وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6لاکھ 65ہزار روپے جبکہ وزیر اعلیٰ کے سپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6لاکھ 65ہزار روپے کردی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *