چکوال کے رجیان آئل فیلڈ میں تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک ہزار بیرل اضافہ ہو گیا ہے۔
تر جمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی او جی ڈی سی ایل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے اور او جی ڈی سی ایل نے ایک نیا پمپ رجیان فیلڈ میں نصب کیا ہے۔
اس پمپ کی تنصیب سے رجیان فیلڈ کی پیداوار میں یومیہ ایک ہزار بیرل کا اضافہ ہونے کے بعد رجیان فیلڈ کی مجموعی پیداوار 2ہزار 5سو بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے پمپ کی تنصیب سے رجیان فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں مزید اضافے کی توقع ہے۔