وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ 17 دسمبر بروز منگل نامزد بینکوں میں حج درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی ہےکہ آج 17 دسمبر منگل کے روز تک موصول ہونے والی درخواستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔
وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی ٹائم لائن بھی بتائی ہے، جسے 19 سے 27 دسمبر کے درمیان نامزد بینکوں میں جمع کرانا ضروری ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ “پاک حج” موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ عمل سے متعلق ریئل ٹائم اپ ڈیٹس اور معلومات حاصل کی جاسکیں۔
نامزد بینکوں کو مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام موصول شدہ درخواستیں منگل تک وزارت کے آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔ وزارت نے متنبہ کیا ہے کہ نامکمل درخواستوں کو بروقت اپ لوڈ نہ کرنے کی صورت میں وہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔
دوسری قسط کی ادائیگی کے بعد، وزارت حج کے لیے دستیاب خالی نشستوں کا اعلان کرے گی، درخواستوں پر غور کرنے کے لیے محدود دنوں کے ساتھ بعد ازاں اعلان کیا جائیگا۔