پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، سونامی وارننگ جاری

پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، سونامی وارننگ جاری

وانواٹو کے علاقے پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کے روز وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلے سے امریکی سفارتخانے کو بھی نقصان پہنچا ، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانوں کی میزبانی کرنے والی عمارت پر کھڑکیاں اور کنکریٹ کے ستون گر گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے سے بھاری جانی یا مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے جبکہ مقامی رپورٹرز کاکہنا ہے کہ 20سالوں میں پہلی بار اس شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *