پشاور: پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز کی مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے شبلی فراز کو 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی
شبلی فراز کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سینیٹر شبلی فراز کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اور ان کے تفصیلات کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ شبلی فراز کے قانونی حق کا تحفظ کیا جا سکے۔