پاکستان میں مقامی سطح پر تیار وینٹی لیٹر”اینووینٹ” کامیابی سے رجسٹرڈ

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار وینٹی لیٹر”اینووینٹ” کامیابی سے رجسٹرڈ

کراچی: پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہونے والا ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار کرلیا گیا ہے۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق “اینووینٹ” نامی وینٹی لیٹر ایسنز انڈسٹریز کراچی نے تیار کیا ہے۔ اس وینٹی لیٹر کے کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے اسے رجسٹرڈ کر لیا ہے۔اینووینٹ وینٹی لیٹر کو ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز ڈویژن نے رجسٹرڈ کیا ہے اور ایسنز انڈسٹریز کو وینٹی لیٹر کی مقامی پروڈکشن کا پانچ سال کے لیے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم روف نے وینٹی لیٹر کی کامیابی پر کہا کہ اینووینٹ وینٹی لیٹر ملکی برآمدات میں اضافے کا سبب بنے گا اور میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز عالمی سطح پر ملک کی پہچان بنیں گے۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق، ایسنز انڈسٹریز نے وینٹی لیٹر کی پروڈکشن کا آغاز کر دیا ہے اور وہ نہ صرف مقامی ضرورت کو پورا کریں گے بلکہ وینٹی لیٹر کی برآمد بھی کریں گے۔ اینووینٹ وینٹی لیٹر پاکستانی ماہرین کا تیار کردہ ہے اور اس کی شیلف لائف پانچ سال ہے۔ یہ وینٹی لیٹر بڑی عمر کے مریضوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *