وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں،  مختلف ممالک میں سفیر تبدیل

وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں،  مختلف ممالک میں سفیر تبدیل

وزارتِ خارجہ میں  بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید تبدیلیاں کا انتظارہے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قطر کے لئے نئے ہاکستانی سفیر جنرل محمد عامر (ر) دوحہ پہنچ گئے ، قطر سے واپس لوٹنے والے ڈاکٹر محمد اعجاز بیلا روس میں بطور سفیر جانے کی تیاری میں مصروف ہیں جبکہ محمد سلیم خان 29 دسمبر کو بطور ہائی  کمشنر کینیڈا پہنچیں گے۔

 سفارتی ذرائع کابتانا ہے کہ  ظہیر اسلم جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ پر فی الوقت کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر موجود نہیں ہے ، موجودہ ترجمان ممتاز زیرا بلوچ جلد ہی فرانس میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرینل کو’’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘‘مقرر کردیا

سفارتی ذرائع کے مطابق فرانس میں سفیر عاصم افتخار گذشتہ روز نیویارک پہنچے ہیں  جبکہ نبیل منیر جنوبی کوریا میں اپنی مدت پوری کر کے وطن واپس آ رہے ہیں تاہم ابھی تک سیئول کے لیے نئے سفیر کی نامزدگی نہیں ہوئی۔

سفارتی ذرائع کابتانا ہے کہ حکومت کو اہم دارلحکومتوں میں سفیروں کی نامزدگی کرنا ہے، نیدرلینڈ میں سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی جگہ نیا سفیر لگانا ہے، سلجوق مستنصر تارڑ کی جکارتہ میں بطور نیا سفیر نامزدگی ہوئی تھی جبکہ سلجوق تارڑ کی عدم دستیابی پر انڈوبیشیا میں نیا سفیر نامزد کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ابھی جنوبی افریقہ میں نیا ہائی کمشنر بھی تعینات کرنا ہے، سینیئر سفارت کار فاروق ملک کویت کے بعد جنوبی افریقہ جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے، سمیع الرحمن کو مراکش سے پولینڈ بھجنے کی تجویز زیر غور ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *