سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا محکمہ تعلیم نے اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔