مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے

مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل ایک نہایت اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں،

سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ہوائی اڈے پر اترے، جہاں ان کا استقبال اعلیٰ حکام نے کیا،یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حالات غیر یقینی کا شکار ہیں اور مختلف ممالک کے درمیان سفارتی رابطے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم ہے بلکہ اس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مصر کے وزیر خارجہ کا دفترِ خارجہ کا دورہ، اسحاق ڈار سے اہم ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پربھی اتفاق

اس سے قبل مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں،دونوں رہنماؤں نے اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر ایران سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ان ملاقاتوں میں کشیدگی کم کرنے، سفارتی ذرائع کو بروئے کار لانے اور امن کی راہیں تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔

آج اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم اجلاس متوقع ہے، اس اجلاس میں خطے میں جاری بحران کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات، باہمی تعاون اور ممکنہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا،اسلام آباد اس وقت خطے کی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

editor

Related Articles