اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔
نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس فروری 2015 کے بعد بلند ترین ہے،خسارہ ادائیگی کے لئے رواں سال 33 فیصد اضافی رقوم رہیں جبکہ نومبر 2024 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2.35 ارب ڈالر رہا۔
مالی سال کے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سر پلس رہا، جولائی سے نومبر تک تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 14.55 ارب ڈالر رہا،خسارہ ادائیگی کے لئے رواں سال 33 فیصد اضافی رقوم رہی۔