خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے آنیوالے بلدیاتی نمائندوں نے عمران خان کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے احتجاج کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہرگفتگو کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت تین سال سے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہیں دے رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو سلب کر رکھا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ محرومی کی وجہ سے بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔