جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران حارث رؤف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا پہلا کیچ ڈراپ کیا، جب انہوں نے مارکو جانسن کا ایک آسان کیچ چھوڑ دیا۔
199 کے مجموعی اسکور پر مارکو جانسن نے اُڑتا ہوا شاٹ کھیلا، جب حارث رؤف نے گیند کو دیکھتے ہوئے خود کو اس کے نیچے ایڈجسٹ کیا تاہم گیند پکڑنے میں ناکام رہے۔
اس موقع پر اسٹینڈ میں موجود چند مداح لڑکیوں نے حارث رؤف کی اس خراب فیلڈنگ کا جشن منایا اور انہیں شرمندہ کر دیا۔
پہلے ون ڈے میں جب جنوبی افریقہ نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستان کے سلمان آغا نے شاندار اسپیل کیا اور 4 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کر دیا۔
اس کے علاوہ صائم ایوب نے ایڈن مارکرم کی اہم وکٹ لی جبکہ کامران غلام نے شاندار کیچ پکڑا۔ ابرار احمد نے 40ویں اوور میں مڈل اور لیگ اسٹمپ پر فلر ڈلیوری سے مارکو جانسن کو دھوکہ دیا، جس کے نتیجے میں جانسن کا سویپ شاٹ ٹاپ ایج ہو گیا اور گیند حارث رؤف کی طرف گئی لیکن وہ اس کو نہ پکڑ پائے۔