مذاکرات ہوتے ہیں تو سب کا فائدہ ہے کسی این آر او کی خواہش نہیں، علی محمد خان

مذاکرات ہوتے ہیں تو سب کا فائدہ ہے کسی این آر او کی خواہش نہیں، علی محمد خان

سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی این آر او کی خواہشمند نہیں ہے اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو سب کا فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں سب کا فائدہ ہے۔ مذاکرات کیلئے شرائط رکھنا میرے خیال میں صرف انا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کوئی این آر نہیں چاہیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار فتح

مسائل کےحل کیلئے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ 8فروری کا الیکشن اور اس کے مینڈیٹ کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ ڈھائی سال میں 9 مئی کے واقعے پر ایک جوڈیشل کمیشن نہ بنایا جاسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ عمران خان کی رہائی ہے، رانا ثنااللہ نے آج سیاسی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماراسب سے بڑا مطالبہ عمران خان کی رہائی ہے،مسائل کےحل کیلئے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *