پشاور: بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع

پشاور: بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے اور انہیں 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی توشاخانہ ٹو کیس میں پیشی کے دوران ان کے وکیل نے عدالت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی، جس میں کہا گیا کہ جیل ٹرائل میں پیشی کی وجہ سے بشریٰ بی بی کو آج عدالت میں حاضری سے استثنا دیا جائے۔
سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تمام مقدمات کی تفصیلات جمع کی گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہیں ہو سکتیں کیونکہ انہیں جیل ٹرائل میں پیشی دینا ضروری ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی اور ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت پر حاضری معافی کی استدعا منظور نہیں کی جائے گی۔ سماعت کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *