ایف ڈبلیو او کی مہارت، قراقرم ہائی وے سردیوں میں بھی ٹریفک کیلئے بحال

ایف ڈبلیو او کی مہارت، قراقرم ہائی وے سردیوں میں بھی ٹریفک کیلئے بحال

قراقرم ہائی وے کو فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کی مہارت اور انتھک کاوشوں کی بدولت سردیوں میں بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چائنہ کو زمینی راستے سے ملانے والی شاہراہ قراقرم شدید برفانی موسم کیوجہ سےدسمبر سے مارچ تک بند رہتی تھی تاہم 2022 میں دونوں ممالک کی حکومتوں نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کے باعث قراقرم ہائی وے کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دنیا کی اس بلند ترین شاہراہ کو شدید برفانی موسم میں ٹریفک کے لئے کھلا رکھنے کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او کو دی گئی، ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں شب و روز قراقُرم ہائی وے کو سال بھر بشمول برفانی موسم کو کھلا رکھنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

مکینیکل سنو کلیئرنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے ایف ڈبلیو نے مختلف مقامات پر ضروری میڈیکل سینٹر اور ریکوری کا بھی بندوبست کر رکھا ہے۔

ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کی بدولت قراقرم ہائی وے اب سال بھر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ روڈ کھلے رہنے کی بدولت پاک چائنہ سیاحت اور تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *