حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ، سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی خدمات پیش کردیں

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ، سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی خدمات پیش کردیں

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سہولت کاری کیلئے تیار ہوگئے، سردار ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں ۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونیوالی بحث خوش آئند تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سول نافرمانی آخری حل ہے دعا کرتے ہیں نوبت نہ آئے ، زرتاج گل

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے اسمبلی کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔

قبل ازیں وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب میں کہا تھا  کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو اسپیکر سے رابطہ کرے، جب تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈائیلاگ نہیں ہوگا یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *