ملک میں آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ، تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ الیکشن چوری ہے: شاہد خاقان

ملک میں آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ، تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ الیکشن چوری ہے: شاہد خاقان

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ الیکشن چوری ہے۔

فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کا مشکور ہوں کہ مجھے یہاں مدعو کیا گیا، یہاں وکلاء جو سوال کر رہے ہیں یہ سوال سارا پاکستان کر رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ لوگ امیر ہو رہے ہیں، جن ممالک نے اپنا نظام نہیں بدلا ان ممالک نے ترقی نہیں کی، آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ، نئی تاریخ سامنے آ گئی

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ رول آف لاء نہیں ہو گا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، ہم نے 53 سال پہلے اپنا آدھا ملک کھو دیا تھا، ایسٹ پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوں اور عوام کی رائے کا احترام نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا، یہاں رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *