پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ، نئی تاریخ سامنے آ گئی

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ، نئی تاریخ سامنے آ گئی

محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی۔

پنجاب میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ، اب چھٹیاں 20 دسمبر کی بجائے 23 دسمبر سے شروع ہوں گی اور یہ 10 جنوری تک جاری رہیں گی، اس کے بعد سکول 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مصرروانہ

حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 20 دسمبر کو سکولز معمول کے مطابق کھلیں گے، ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبے بھر  میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان  کیاتھا، جس کے مطابق  موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  نے 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔

editor

Related Articles