سندھ حکومت کا صوبے بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کا مقصد گاڑیوں کی بہتر شناخت اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کمرشل اور نجی گاڑیوں کے لیے نئی نمبر پلیٹس کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سفید رنگ کی ہوں گی اور ان پر سندھی اجرک کا منفرد ڈیزائن ہوگا۔ اس کے علاوہ کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پیلے رنگ کی ہوں گی، جن پر بھی سندھی اجرک کے ڈیزائن کا استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائیاں، 18 لاکھ سے زائد چالان

اس تبدیلی کا مقصد گاڑیوں کی شناخت کو یکساں بنانا اور ان کے حفاظتی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ 3 اپریل 2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی نمبر پلیٹس اور کمرشل گاڑیوں پر کالی نمبر پلیٹس کو ناقابل قبول قرار دے دیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے تاکہ روڈ سیفٹی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ گاڑیوں کی باقاعدہ فٹنس چیکنگ نہ صرف حادثات کی روک تھام میں مدد کرے گی بلکہ ماحولیات کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، منتقلی اور ٹیکس کی ادائیگی کے وقت بھی ان کی فٹنس چیکنگ کا مؤثر نظام لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر سال گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور فٹنس قوانین پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *