احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پائونڈکیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پائونڈکیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پائونڈکیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت کی۔ فریقین کے حتمی دلائل ختم ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ محفوظ فیصلہ 23 دسمبر بروز سوموار کو سنا یا جائیگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان تک رسائی نہ ملنے پر خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے اس دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔

اس کیس میں عمران خان کے وکلا نے گواہان پر جرح کی اور ان کے بیانات کو چیلنج کیا۔اس ریفرنس میں اہم گواہان میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔

190ملین پائونڈ ریفرنس میں گزشتہ سال ملزمان پر 27فروری کو فردجرم عائد کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *