صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہو کر 10 جنوری تک ہوں گی جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے اور صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔
بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 16 دسمبر سے ہو چکا ہے، جہاں کوئٹہ اور دیگر سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی، جبکہ بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات 1 جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
سندھ میں محکمہ تعلیم نے 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گی۔