انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی۔
انٹربینک میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 278روپے 02پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی و بیرونی نوعیت کی ادائیگیوں کے لیے ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 22پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 279روپے 19پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔