کرم میں امن و امان کیلئے کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار

کرم میں امن و امان کیلئے کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار

پشاور: ضلع کرم میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار ہے

جس کی وجہ سے پاڑاچنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر تمام آمدورفت کے راستے گزشتہ 72 دنوں سے بند ہیں۔ جرگہ میں اس بات پر اتفاق نہیں ہو پا رہا کہ کرم میں بھاری اسلحہ کی سرینڈرنگ کی جائے یا نہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں اسلحہ سرینڈر کرنے پر بعض لوگوں کو تحفظات ہیں اور جب تک اسلحہ سرینڈر نہیں کیا جائے گا، سڑکیں کھولنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ جرگے کو اس معاملے پر دو دن کا مزید وقت دیا گیا ہے تاکہ کوئی متفقہ فیصلہ ہو سکے

دوسری جانب مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے وضاحت دی کہ کرم میں دواؤں کی کمی کی وجہ سے 19 بچوں کی موت کی خبر غلط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دواؤں کی مزید دو کھیپ جلد کرم پہنچ جائیں گی تاکہ علاقے میں صحت کی صورتحال بہتر کی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *