بیرسٹر سیف کی سول نافرمانی کی تحریک پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی تجویز

بیرسٹر سیف کی سول نافرمانی کی تحریک پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی تجویز

پشاور: ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ابھی تک رسمی مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کو بار بار مشورہ دے چکے ہیں کہ حکومت کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے تاکہ حکومت مذاکرات کے لیے خود تیار ہو جائے۔

سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے بیرسٹر سیف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تجویز پر عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کیا ہے، مگر یہ تحریک جلد شروع ہوگی۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ کے بارے میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو وہ توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم سیاسی جماعت ہیں، اور اگر مخالفین کی ہٹ دھرمی برقرار رہے تو مزاحمتی سیاست کے سوا کوئی اور آپشن نہیں بچتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *