وفاقی ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سفارش، پی ڈبلیو ڈی کو تھرڈ پارٹی اسیسمنٹ کا حکم

وفاقی ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سفارش، پی ڈبلیو ڈی کو تھرڈ پارٹی اسیسمنٹ کا حکم

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے وفاقی ملازمین کے لیے رہائش گاہ کرایہ پر لینے کی رینٹل سیلنگ کی شرح پر نظر ثانی کے لیے سٹیٹ آفس کے سروے کو تھرڈ پارٹی اسیسمنٹ کے لیے پی ڈبلیو ڈی کو خط لکھ دیا ہے۔

فنانس ڈویژن نے سٹیٹ آفس کے سروے کی تھرڈ پارٹی اسیسمنٹ کرانے کی ہدایت کی تھی۔ سٹیٹ آفس نے ملک کے چھ بڑے شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں مقیم وفاقی ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو وارننگ جاری

دوسری جانب پنجاب کے محکمہ خزانہ نے 3 طرز کی پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے پر بندش کا آغاز آج سے ریٹائر سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

سیکرٹری خزانہ نے تمام انتظامی سیکرٹریزاور سربراہوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے 2015 کے مراسلے کے تحت جاری پنشن میں اضافہ ختم کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2011 میں جاری مراسلے کے تحت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 2022 میں جاری لیٹر کے تحت پنشن میں اضافہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام محکمے 2 دسمبر 2024 کے نئے مراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *