پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بلدیاتی نمائندوں نے دھرنے کا اعلان کردیا۔
مردان کے مئیر حمایت اللہ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتیں 2021 سے قائم ہیں، ابھی تک ایک روپے کافنڈجاری نہیں کیاگیا،جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ باربار مذاکرات کرنے کے باوجودمطالبات پرعملدرآمد نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ملنے کے خلاف 26 دسمبر کو پشاور میں دھرنا دیں گے۔
پشاورہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل کے باہر بھی مظاہرہ کیا، احتجاج کامقصد بانی کو پیغام پہنچاناتھاکہ آپ کے صوبے میں ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہیں۔
حمایت اللہ نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کے تحت صوبائی حصے سے ہمیں فنڈز جاری کئے جائیں۔