پاک فوج کی بروقت کارروائی ، خوارج کی بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چوکی پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،حملہ آور جہنم واصل

پاک فوج کی  بروقت کارروائی ، خوارج کی  بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چوکی پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،حملہ آور جہنم واصل

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں پاک فوج کی چوکی پر خوارج کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور گاڑی کے ذریعے آرمی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پاک فوج کے ہائی الرٹ دستوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

حملہ آور اسی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا، جس کے باعث ایک بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ واقعے میں قریبی علاقے میں موجود 7 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، خوارج کا حملہ ناکام

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا دیگر عناصر کی موجودگی کا سراغ لگایا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

editor

Related Articles