پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد کمی دیکھنے میں آئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے دن 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 5 ہزار 807 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 937 پوائنٹس رہی۔
آج مارکیٹ میں 1.16 ارب شیئرز کے سودے 56 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 541 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 603 ارب روپے رہ گئی۔
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ 13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی زرمبادلہ کے ذخائر کی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے تھے
اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران نجی بینکوں کے ذخائر 4 ارب 55 کروڑ اور 12 لاکھ ڈالر رہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 36 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔