پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ، ڈالر گزشتہ روز مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 1162پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 1لاکھ 7ہزار437پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ ہوتا دیکھا گیا، گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گرگیا۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مسلسل تیسرے منفی دن 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تحفظات واضح ہیں ، امریکا