پاکستان میں سونے کی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان میں سونے کی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی: پاکستان میں سونے کی مجموعی درآمدات نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق نومبر میں 68 کلو سونا درآمد کیا گیا، جو کسی بھی ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ نومبر میں سونے کی درآمدات میں اکتوبر کے مقابلے 179.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیاد پر 55.76 فیصد کا اضافہ ہوا۔

نومبر میں سونے کا درآمدی بل 60 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل اکتوبر میں 24 کلو، ستمبر میں 55 کلو اور اگست میں 22 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔ رواں سال کے آغاز میں، جنوری میں 19 کلو، فروری میں 23 کلو اور جولائی میں 28 کلو سونا درآمد کیا گیا۔ تاہم، مارچ، اپریل، مئی اور جون میں سونے کی درآمدات صفر رہیں۔

اس وقت ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *