انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے کیس میں شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کر لیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی احتجاج کے کیس کی سماعت کی ، شہریار آفریدی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانتیں کرانے اپنے وکیل سردار مصروف، مرتضیٰ طوری اور آمنہ علی کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کر لیں۔
عدالت نے شہریار آفریدی کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ ترنول، تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ مارگلہ، تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج ہیں۔