ضلع کرم میں امن کی قیام: وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی امین گنڈاپور کی اہم ملاقات

ضلع کرم میں امن کی قیام: وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی امین گنڈاپور کی اہم ملاقات

پشاور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے حوالے سے پشاور پہنچے، جہاں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان کا خیرمقدم کیا

ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی کو خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مکمل حمایت فراہم کی جائے گی، اور کرم میں قیام امن کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اور ہم مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *