سونے کی قیمتوں میں کمی

سونے کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 271300 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کم ہو کر 232596 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر برقرار رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 2601 ڈالر ہوگئی جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی آئی۔

مزید پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی

دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا مزید اضافہ ہوگیا۔ سات پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروبار ی ہفتے کی نسبت اس ہفتے ڈالر کی قیمت میں تقریباً 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *