حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی کردی ہے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے لئے ا یل ا ین جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،سوئی سدرن کے لئے ا یل ا ین جی کی قیمت 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کم کی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد سوئی سدرن کے لئے ا یل ا ین جی کی قیمت 12.55 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ایل ا ین جی کی قیمت کا اطلاق دسمبر کے مہینے کے لئے ہو گا۔