سابق صوبائی وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اور بریگیڈئیر ریاض چوہان کے والد عبدالعزیز خاکسار آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات فیاض الحسن کے والد آج راولپںڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم عبدالعزیز خاکسار کی عمر 87 برس سے زائد تھی، وہ پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر تھے اور کچھ عرصہ قبل پھیپڑوں کے عارضہ کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز ڈی ایچ اے 2، بلاک جی، سٹریٹ 11-اے، نور مسجد میں بعد از نمازِ ظہر دن ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔