کوئٹہ: ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی، خاران کو تباہی سے بچا لیا

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی، خاران کو  تباہی سے بچا لیا

ایف سی بلوچستان نے 20 دسمبر کو خاران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی۔ آپریشن میں ایک آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری قبضے میں لی گئی، جہاں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا

آپریشن کے دوران 30 کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے بھرا موٹرسائیکل برآمد کیا گیا، جسے خاران میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو خارجی زخمی ہوئے، اور ان کے زیر استعمال اسلحہ و تخریبی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی نے خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا، اور بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *