9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، عطا تارڑ

9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تاڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے حملوں میں ملوث افراد جو ملک دشمنی میں ملوث تھے اور سیاسی دہشت گردی کی کارروائیاں کیں، انہیں آج کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ نو مئی کے حملوں اور شہداء کی بے حرمتی کے پیچھے عمران خان ماسٹر مائنڈ تھا، اور اس کے تمام ساتھی اس کے منصوبہ ساز تھے۔

عطا تاڑ نے مزید کہا کہ جنہوں نے ملک کی خاطر جانیں قربان کیں، جن کے بچے یتیم ہوئے اور جو سرحدوں کے محافظ تھے، ان کی یادگاروں کو مسمار کر کے تحریک انتشار نے یہ پیغام دیا گیا کہ یہ سب سیاسی دہشت گرد ہیں۔ اس سازش کے 25 افراد کو سزا دی گئی ہے، آج پاکستان کے لیے اہم دن ہے ۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جنہوں نے اس ملک کی سالمیت کے خلاف کام کیا، ان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اور اس کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *