سعودی عرب ، تبوک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

سعودی عرب ، تبوک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

سعودی عرب میں تبوک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تبوک کے بالائی علاقے اللوز و علقان پہاڑ ہر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز القریات کے علاقے میں درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا  گیا جبکہ طریف میں پارہ صفر رہا۔

مدینہ منورہ سمیت 4 ریجنوں میں سردی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، الجوف اور شمالی حدود کے بعض علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *