9مئی کیس میں سزا پانیوالے انور خان کے بیٹوں کی آرمی چیف سے معافی کی اپیل

9مئی کیس میں سزا پانیوالے انور خان کے بیٹوں کی آرمی چیف سے معافی کی اپیل

9 مئی 2023 کے مقدمات کے میں 10سال بامشقت سزا پانے والے انور خان کے بیٹے محمد زبیر خان کا جذباتی بیان سامنے آگیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انور خان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہم میانوالی کے رہنے والے ہیں، ہم دو بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔ میرے والد صاحب کو نو مئی کیس میں 10سال کی سزا ہوئی ہے۔

زبیر خان نے ویڈیو میں کہا کہ میرے والد جب سے جیل میں ہیں صرف ایک بار ملٹری کورٹ سیالکوٹ میں ان سے ملاقات ہوئی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے ہماری کوئی خبر نہیں لی اور نہ ہمارے گھر آیا ہے۔ ہمارے مالی حالات انتہائی خراب ہیں۔

زبیر خان نے آرمی چیف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد سے جو غلطی ہوئی ہے اس کو معاف کر دیں۔ اس کے علاوہ حکومت سے بھی مدد کی اپیل کی۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں زبیر خان نے اپنی غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ علیمہ خان اور بیرسٹر عمیر نیازی نے ہماری دو مواقع پر مدد کی۔ علیمہ خان نے ایک بار 20 ہزار روپے جبکہ عمیر نیازی نے 25 ہزار روپے کی مدد کی تھی، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

@smnews15♬ original sound – Social media news 15

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *