سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال بحفاظت گھر پہنچ گئے۔
آفتاب اقبال کے ایکس اکائونٹ پر ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہم مشکل وقت سے گزرے مگر الحمدللہ آفتاب اقبال بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے دعائیں کیں۔
اس سے قبل دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال کو برطانیہ سے دبئی پہنچنے پر دبئی ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے ایکس پر ٹویٹ کی کہ ’میرے بڑے بھائی آفتاب اقبال کو کل رات دبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ کہیں نظر نہیں آئے۔‘
آفتاب اقبال کی صاحبزادی عائشہ نور نے بھی آزاد ڈیجیٹل کو تصدیق کی تھی کہ میرے والد کو دبئی ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے تاہم حراست میں لینے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔