سی ای او ریلوے نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے پاکستان ریلوے کے پاس اب جدید ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی مدد سے مقامی سطح پر نئی کوچز تیار کی جارہی ہیں، جس کے بعد پاکستان ریلوے کو بیرون ملک سے کوچز درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن طرز کی ایک نئی ٹرین چلائی جائے گی اور مرحلہ وار تمام کوچز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، انہوں نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرینوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔