مری میں برفباری کا آغاز

مری میں برفباری کا آغاز

ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا آغاز ہو چکا ہے جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری پہنچ گئی۔

برفباری کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی مری اور اس کے ملحقہ پہاڑی سلسلے جیسے باڑیاں، نتھیاگلی، بھوربن اور گھڑیال کے جنگلات برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے ہیں۔مری کی انتظامیہ نے برفباری سے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے مشینری کو متحرک کر دیا ہے تاکہ سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج سرد رہے گا، بارش کی پیشگوئی

اس کے علاوہ مری ٹریفک پولیس کی جانب سے برفباری کے باوجود سیاحوں کی گاڑیوں کو درست سمت میں ڈالنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مری انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ سیاحوں کو یہ کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو درست طریقے سے چلائیں اور موسمی حالات کے مطابق سفر کرنے کی مکمل تیاری کریں۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو سڑکوں پر پھسلن کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *