پاسپورٹ کی فراہمی کا عمل تیز ہوگیا

پاسپورٹ کی فراہمی کا عمل تیز ہوگیا

اب نارمل پاسپورٹ 20 دنوں میں جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ 10 دنوں میں فراہم کر دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق نئی پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب اور افرادی قوت میں اضافے کے بعد اب پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے عمل میں بہتری آگئی ہے اوراب شہریوں کو مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ 24گھنٹے پرنٹنگ کی وجہ سے اب پاسپورٹس کی فراہمی تیز ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلاضرورت فوٹو کاپی نہ کرائیں، نادرا نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

نارمل پاسپورٹ اب مقررہ 20دنوں میں فراہم کر دیا جائیگاجبکہ ارجنٹ فیس کیساتھ پاسپورٹ 10دن میں فراہم کیے جائیں گےاور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹس کی فراہمی صرف 2دن میں ممکن ہوگی۔

editor

Related Articles