کراچی میں کل سے سائبرین ہوائیں چلیں گی، سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی میں کل سے سائبرین ہوائیں چلیں گی، سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی میں کل سے سائبرین ہوائیں چلیں گی، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل منگل سے سائبرین ہوائیں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی تیز ہوائیں چلیں گی۔

اس دوران شہر میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، اس دوران کراچی میں دن میں درجہ حرارت 25 ڈگری اور رات میں درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ ان دو دنوں میں سردی کی شدت زیادہ رہے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برف باری کا آغاز ہو گیا ہے، مری اور گلیات کی پہاڑیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، مری کا حسن او ر بھی دوبالا ہو گیا ہے۔

انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے،انتظامیہ کے مطابق سڑکوں پر نمک کا مسلسل چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *