ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ بریتھویٹ کی قیادت میں پاکستان آئے گی، جوشواڈاسلوا ان کے نائب ہوں گے۔
پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈ یز کے اسکواڈ میں جسٹن گریوز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، ایلک ایتھنیز، کیسی کارٹی، عامر جنگو، میکائل لوئس، اینڈرسن فلپ، گڈاکیش موتی، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز اور جومل واریکن شامل ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے اور دونوں ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے کھیلا جائے گا۔