پی ایس ایل حید ر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل حید ر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جب حیدرآباد کی ٹیم نے 214رنز کا ہدف تین گیندیں قبل چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنائے۔

ٹیم کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا تاہم حیدرآباد کنگزمین کے بولرز نے اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کر کے بڑے اسکور کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔

جواب میں حیدرآباد کنگزمین نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا لیکن بعد میں بیٹنگ لائن نے شاندار رفتار پکڑ لی۔

 یہ بھی پڑھیں :آسٹریلوی اسٹار بیٹر سٹیو اسمتھ کا پی ایس ایل کے حوالے سے تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

عثمان خان نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 47 گیندوں پر ایک سو ایک رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں متعدد چوکے اور بلند و بالا چھکے شامل تھے

جنہوں نے میچ کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔ کپتان مارنس لبوشین نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اکسٹھ رنز کی اہم اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :کیوی کرکٹر کا پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آ گیا

میچ کے آخری لمحات میں حیدرآباد کنگزمین نے دباؤ کے باوجود پرسکون کھیل پیش کیا اور ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا۔

اس فتح کے ساتھ حیدرآباد کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی جبکہ ملتان سلطانز کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *