شاندانہ گلزار، جنید اکبر اور ارباب عامر سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور

شاندانہ گلزار، جنید اکبر اور ارباب عامر سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور

پشاور ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، جنید اکبر، آصف خان، فضل محمد خان، سلیم الرحمن، صبغت اللہ، یوسف خان، سہیل سلطان، شیرعلی ارباب، عبدالطیف، شاہ احد اور ارباب عامر ایوب کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی اور ان کی حفاظتی ضمانتیں منظور کر لیں۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزاروں کے وکیل عالم خان ادینزئی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے مقدمات کی تفصیل کے لیے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مزید وقت کی درخواست کی۔

عدالت نے حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *