سعودی عرب میں عید کب ہوگی؟اعلان ہوگیا

سعودی عرب میں عید کب ہوگی؟اعلان ہوگیا

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ کردیا گیا ہے  جس کے  بعد اب سعودیہ میں عیدالفطر جمعہ کے روز منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق رویتِ ہلال کے لیے ملک بھر میں مشاہدہ کیا گیا، تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

سعودی حکام نے اس سے قبل عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ خود بھی چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور کسی مستند شہادت کی صورت میں اطلاع دیں۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس منعقد کیے گئے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ چاند دیکھنے میں تعاون کریں، تاہم مملکت بھر سے کہیں بھی شوال کا چاند دیکھنے کی تصدیق نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں :عید کے چاند کے اعلان سے متعلق عدالت میں انوکھی درخواست دائر

سپریم کورٹ نے مملکت بھر کی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک  کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر  بروز جمعہ20 مارچ کو منائی جائے گی۔

چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے یکم شوال20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔ سعودی حکام نے اس اعلان کے بعد شہریوں اور مقامی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عید کی تیاریوں میں سرکاری اعلامیے کے مطابق قدم اٹھائیں اور اس خوشی کے موقع کو پرامن اور منظم طریقے سے منائیں۔

اعلان کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر کی تیاریاں جمعہ کے دن کے لیے کی جا رہی ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی عبادات اور دیگر معاملات ترتیب دیں ۔

editor

Related Articles